ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوئیڈا کی کمپنی میں آگ لگنے سے ایک ملازم کی موت، کروڑوں کا مال جل کر راکھ 

نوئیڈا کی کمپنی میں آگ لگنے سے ایک ملازم کی موت، کروڑوں کا مال جل کر راکھ 

Sat, 15 Jun 2019 23:37:40    S.O. News Service

نوئیڈا (اتر پردیش)،15/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نوئیڈا کے تھانہ سورج پور علاقے کے سائٹ بی میں واقع پلاسٹک کے کمپوننٹ بنانے والی ایک کمپنی میں آگ لگنے سے ایک ملازم کی موت ہو گئی اور کروڑوں کا مال جل کر راکھ ہو گیا۔محکمہ فائربریگڈیئرافسر ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ سورج پور علاقے سائٹ بی میں پی جی الیکٹروپلاسٹ میں سنیچر کی رات ڈھائی بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں بھیجی گئیں۔9 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ بجھانے کے بعد جب فائر بریگیڈیئرکے ملازمین نے کمپنی میں ایک ملازم کی جلی ہوئی لاش پائی۔مرنے والی کی شناخت 19سالہ پرشانت شاکی کے طور پر ہوئی ہے۔افسر نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔


Share: